17 جولائی 2010 - 19:30

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس آج سے نیویارک میں شروع ہورہی ہےایرانی صدر احمدی نژاد بھی شرکت کریں گے۔

این پی ٹی ریویو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سمیت تیس ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ کانفرنس 1970 میں این پی ٹی کے نفاذ کے بعد ہر پانچ سال میں ایک بار ہوتی ہے۔ جس کا مقصد جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔

 اس سال یہ کانفرنس تین مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔ جس میں ایرانی صدر احمدی نژاد بھی خطاب کریں گے اس اجلاس میں ایرانی صدر دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے اہم تجاویز بھی پیش کریں گے اور امریکہ اور بعض دیگر مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو ایٹمی ہتھیاروں کی فراہمی مدد بہم پہچآنے اور این پی ٹی معاہدے سے بڑی طاقتوں کے انحراف پر بھی گفتگو کریں گے۔